donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Arif Mahmood Kisana
Writer
--: Biography of Arif Mahmood Kisana :--

Arif Mahmood Kisana

 

نام عارف محمود کسانہ ہے اور1995ء سے سٹاک ہوم ، سویڈن میں رہائش پذیر ہوں۔
پیدائش : 24 جون 1964ء سیالکوٹ'

تعلیم : ابتدائی تعلیم چونڈہ اور کوریکی ضلع سیالکوٹ ۔ چھٹی سے دسویں تک گورنمنٹ پائیلٹ ہائی سکول بھمبر آزاد کشمیر۔میٹرک 1980ء میں کیا۔ ایف ایس سی (پری میڈیکل) گورنمٹ مرے کالج سیالکوٹ ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے چار سال میں پروفیشنل گریجوایشن کرنے کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے 1988ء میں ویٹرینری آفیسر ہیلتھ کی حیثیت سے ملازمت اختیار کی ۔کالج آف ویٹرینری سائنسز لاہور( موجودہ یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز) سے1990ء میں ایم ایس سی (آنرز) کیا۔ لاہور قیام کے دوران اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی سے کشمیری زبان و ادب میں سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ حاصل کیا ۔ سرٹیفیکیٹ کورس میں سلور میڈل بھی حاصل کیا۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے قاری کورس اور عربی زبان میں ایک سالہ ڈپلومہ بھی کیا۔

پرائیویٹ طالب علم کی حیثیت سے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی اے اور ایم اے( تاریخ ) کیا۔
 سویڈن میں 1995 میں ٓانے کے بعد یہاں کی معروف میڈیکل یونیورسٹی ، کارولنسکا اینسٹیٹیوٹ سٹاک ہوم سے ایمبریالوجی میں پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ اور چند اور کورسسز بھی کئے۔ سٹاک ہوم یونیورسٹی سے بھی ایک کورس کیا۔

پیشہ وارانہ حیثیت: پاکستان میں چھ سال تک ویٹرینری آفیسر ہیلتھ کی حیثیت سے کام کیا۔ ایک سال سعودی عرب میں بھی اسی نوعیت کی ملازمت کی۔ کارولنسکا انسٹیٹیوٹ سٹاک ہوم میں میڈیکل ریسرچ کے شعبہ جینیٹک انجنئرنگ میں 2001ء سے وابسطہ ہوں۔واضع رہے کہ کارولنسکا انسٹیٹیوٹ سویڈن کی اور دنیا کی معروف میڈیکل یونیورسٹی ہے جو ہر سال فزیالوجی اور میڈیسن کے نوبل انعام کا فیصلہ کرتی ہے۔

زمانہ طالب عملی میں تقاریر اور مباحثوں میں سرگرمی سے حصہ لینا شروع کیا۔ سکول، کالج اور یونیورسٹی کے اکثر تقریر مقابلوں میں پہلا انعام مقدر بنتارہا اس طرح بہت سے سرٹیفیکیٹ، میڈل اور دیگر انعامات حاصل کیے۔ رزعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اپنے ٹیوٹوریل گروپ کا جنرل سیکریٹری بھی منتخب ہوا۔ اسی دوران مختلف اخبارات و رسائل میں لکھنے کا بھی سلسلہ جاری رہا۔

صحافت: سویڈن آکر باقاعدگی سے لکھنا شروع کیا اورجنگ لندن سے منسلک ہوگیا۔ شمالی یورپ کی خبریں اور سویڈن کی ڈائری نے قارئین میں بہت مقبولیت حاصل کی۔ روزنامہ جنگ کے علاوہ روزنامہ اذکار اسلام آباد، روزنامہ کشمیر ایکسپریس مظفر آباد، روزنامہ اڑان جموں اور دیگر کئی اخبارات کے ادراتی صفحہ پر ہفت وار کالم افکار تازہ شائع ہورہا ہے۔اب روزنامہ اوصاف لندن کے سویڈن میں بیور چیف کی حیثیت سے کام کررہا ہوں اور ہفتہ کے روز اوصاف لندن کے صفحہ دو پر میرا کالم افکار تازہ باقاعدگی سے شائع ہورہاہے۔ بہت سے آن لائن اخبارات بھی میں میری ارسال کردہ خبریں، کالم، سویڈن کی ڈائری ، بچوں کے لیے اسلامی معلوماتی کہانیاں اور دوسری تحریریں باقاعدگی کے ساتھ شائع ہورہی ہیں۔ دو سال یہاں سے جیو نیوز کے لیے بھی کام کیا جس کی تفصیل ویڈیو رپورٹس کے سیکشن میں دیکھی جاسکتی ہے۔ ہوں ۔علاوہ ازیں مختلف اخباررات و جرائد اور ریڈیو کے ذریعہ قارئین اور سامعین سے تعلق قائم ہے۔ ایکسپریس نیوز اور ڈان نیوز جیسے میں بلاگ لکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سویڈن کی وزارت خارجہ کے تعاون سے یہاں صحافیوں کی تنظیم فارن پریس ایسوسی ایشن کا رکن ہوں ۔ میری یہ صحافتی سرگرمیاں میرے لیے ایک مشن ہے اور یہ سب رضاکارانہ ہے جن کا کسی قسم کابھی کوئی معاوضہ آج تک کسی بھی نہیں لیا۔ ایک جنون ہے جو فکر اقبال کی روشنی میں افکار تازہ سے جہان تازہ کےحصول کے  لیے مصروف عمل رکھے ہوئے ہے۔

دیگر مصروفیات: سویڈن کے حکومتی، سیاسی ، حقوق انسانی اور میڈیا کے حلقوں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہاہوں اور اس سلسلہ میں یہاں قائم کشمیر کمیٹی سویڈن سے منسلک ہوں ۔یہ کمیٹی( http://jammukashmir.se )مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سویڈن میں ایک واحد اور متفقہ فورم ہے جس میں پہلے جنرل سیکریٹری اور اب نائب صد کی حیثیت سے شامل ہوں۔

ایک اور بہت اہم سلسلہ ماہانہ درس قرآن کا ہے جو ۱۱ نومبر 2007ء سے شروع ہوا تھااور ہر ماہ باقاعدگی سے جاری ہے اور جون 2015ء تک ہم ۸۵ درس کی نشستیں منعقد کرچکے ہیں۔ سٹاک ہوم سٹڈی سرکلٌ (www.ssc.n.nu )کے منتظم کی حیثیت سے ہر ماہ میری رہائش گاہ پر درس قرآن  منعقد ہوتا ہے جس میں قرآن حکیم پر غور وفکر اورزندگی کے عملی مسائل کا حل تلاش کرنے میں سویڈن میں موجود برصغیر سے تعلق رکھنے والے اہل علم و دانش جن میں ڈاکٹر، انجنئیر ، ماہرین تعلم، سیاستدان، تاجر، طالب علم اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے احباب شرکت کرتے ہیں۔ ہم قرآن حکیم کو مضامین کے لحاظ سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر موضوع سے متعلقہ قرآن حکیم کی آیات، صحیح احادیث ، فکر اقبال ، علوم جدیدہ اور دیگر متعلقہ معلومات کو شامل کرتے ہیں اور ایک Power Point Presentation کی صورت میں درس قرآن دیا جاتا ہے جو بعد میں ای میل سے ان احباب کو بھی ارسال کردیا جاتا ہے جو شرکت نہیں کرسکتے۔

اس ویب سائیٹ کا اجراء انہی سرگرمیوں کو دوسروں تک پہنچانا ہے اور احباب سے گذارش ہے کہ وہ اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کرتے رہیں تاکہ اس سلسلہ میں مزید بہتری سامنے آئے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے مصروف عمل رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہمارے دلوں میں عشق رسول اکرمﷺ کی شمع روشن ہو او ر ہم قرآن حکیم سے زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی لے کر اپنا سفر حیات طے کرتے جائیں اور ایک مرد مومن کی زندگی بسر کریں۔ ہم اپنے حصے کا کام کرتے جائیں کیونکہ

شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا      اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

ہم سب مل کر بہت کچھ کرسکتے ہیں ۔ یقین کامل، جہد مسلسل اور خلوص نیت سے فکری و ذہنی انقلاب ممکن ہے اور اللہ کی رحمت پر ایمان ہے کہ آنے والا کل انسانیت کے لیے بہتر ہوگا۔

ذرات کو سیمابی کردے گی سبک سیری          چھٹ جائے گی رستے کی تاریکی و بے نوری 

Contact By Facebook: facebook.com/Arifkisana

Professional Life:

Trangenic Research Officer at Medical University ( Karolinska Institute, Stockholm, Sweden)

Gene Targetting, Medical Genetics, Embryology, IVF & Assited Reproduction Technologies.

Member International Society for Trangene Technologies (ISTT).

My Passion:

Blogger, Columnist, Writer & Journalist.
Member Foreign Press Association (FPA), Sweden

Coordinator Stockholm Study Circle www.ssc.n.nu

۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

 
You are Visitor Number : 1553